اسلام آباد: ملک میں کورونا کی چھٹی لہر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ،مثبت کیسز کی شرح3 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) کے اعدادو شمار کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.19 فیصد تک جا پہنچی ہے ۔ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 435 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کورونا کا ایک مریض انتقال کر گیا۔
COVID-19 Statistics 25 June 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) June 25, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 13,644
Positive Cases: 435
Positivity %: 3.19%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 87
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 13 ہزار 644 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ کوورونا کے 87مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔