چین نے پاکستان کو امداد فوج کے کہنے پر دی: شیخ رشید

چین نے پاکستان کو امداد فوج کے کہنے پر دی: شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چین نے امداد فوج کے کہنے پردی، شہباز شریف کے کہنے پر تو 100 روپے بھی نہیں ملتے، اب سانس لینے پر ہی ٹیکس لگنا باقی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’ مہنگائی کی شرح 30 فیصد بڑھ گئی، سپر ٹیکس صنعتوں کو اور 10 سے 40 ہزار دکانوں پر فکسڈ ٹیکس ظلم ہے۔ سیاسی لوٹوں کی پیمنٹ ڈالروں میں ہوئی۔ ہر کوئی گوادر میں سنگ بنیاد رکھتا ہے لیکن تعمیرات نہیں کرنے دی جاتی، کفن اور قبر کا ریٹ دگنا ہو گیا ہے، غریب کا مسئلہ مہنگائی اور شہباز کا مسئلہ مری ہائی وے ہے۔‘ 

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ’چین نے امداد فوج کے کہنے پر دی ہے، شہباز شریف کے کہنے پر 100 روپے نہیں ملتے۔ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ سیاسی عدم استحکام ہے۔ 15 روز سے غریب کے خلاف گلا گھونٹ بجٹ جاری ہے لیکن آئی ایم ایف ابھی بھی فیصلہ نہیں کر رہا، اب سانس لینے پر ہی ٹیکس لگنا باقی ہے۔ جماعت اسلامی کی مہنگائی ٹرین مارچ کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔‘ 

مصنف کے بارے میں