کراچی: کراچی کے شہریوں کیلئے اچھی خبر آگئی، صوبائی حکومت نے پیر سے شہر میں پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نےکراچی میں پیپلز بس سروس کو پیر 27 جون سے شروع کرنے کا اعلان کیا۔
Alhamdulillah “Peoples Bus Service” will start their operation in karachi for the public on Monday. Inshallah pic.twitter.com/8lBrpz4EP9
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) June 24, 2022
واضح رہے کہ شہر قائد کے باسیوں کیلئے یہ اعلان ایک خواب سے کم نہیں جو کہ طویل عرصے سے ٹرانسپورٹ کے معقول نظام سے محروم ہیں۔60 اور 70 اور یہاں تک کہ 80 کی دہائیوں میں بھی کراچی والوں کے لیے انٹرا سٹی ریل نیٹ ورک موجود تھا لیکن بعد ازاں ملک کے سب سے بڑے شہر جہاں سے ٹیکس کا زیادہ تر پیسہ اکٹھا کیا جاتا ہے وہاں ٹرانسپورٹ کا نظام تقریباً مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔