ایم کیو ایم وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات، گورنر سندھ کی جلد تقرری کا مطالبہ

 ایم کیو ایم وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات، گورنر سندھ کی جلد تقرری کا مطالبہ

کراچی: وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم وفد نے ملاقات کی ہے جس میں گورنر سندھ کی جلد تقرری کا مطالبہ کر دیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے دورۂ کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان  کے وفد سے ملاقات کی۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی  کی سربراہی میں  وفاقی وزیر امین الحق، وسیم اختر، کنور نوید جمیل نے وزیراعظم سے ملاقات کی ، جبکہ وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی  موجود تھے۔

ملاقات کے دوران ایم کیو ایم وفد نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے  گورنر سندھ کی جلد تقرری کا مطالبہ کیا جبکہ  معاہدے پر عملدرآمد تیز کرنے پر بھی  زور دیا۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سے بھی تفصیلی ملاقات کی جس میں وزیرِ اعظم نے صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کے مختصر دورے پر ہیں جہاں انہوں نے نیول اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی بھی شرکت کی جبکہ آصف زرداری کی والدہ کے انتقال پر بلاول ہاؤس میں سابق صدر سے تعزیت بھی کی۔

مصنف کے بارے میں