پیپلز پارٹی سے کیے معاہدے کے کئی امور حل طلب ہیں : ایم کیو ایم ، وزیر اعظم ملاقات 

پیپلز پارٹی سے کیے معاہدے کے کئی امور حل طلب ہیں : ایم کیو ایم ، وزیر اعظم ملاقات 
سورس: File

کراچی: وزیر اعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم کے وفد نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ملاقات کی ۔وفد نے گورنر سندھ کی جلد تقرری اور معاہدے پر عملدرآمد تیز کرنے پر زور دیا۔ 

نیو نیوز کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے ایم کیوایم وفد کی سربراہی ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی جس میں   وفاقی وزیرامین الحق،وسیم اختر،کنورنوید جمیل بھی شامل تھے۔وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق بھی ملاقات میں موجودتھے۔

اس موع پر وزیراعظم نے کہا پیپلز پارٹی اورایم کیوایم کا سندھ کی ترقی کیلئے ساتھ چلنا ضروری ہے ۔ ایم کیو ایم نے کہا پیپلز پارٹی سے کیے معاہدے کے کئی امور حل طلب ہیں۔  وزیراعظم نے ایم کیوایم کو کو معیشت پر کیے جانے والے فیصلوں پر اعتماد میں لے لیا۔ 

مصنف کے بارے میں