نیب قوانین میں ترمیم پر عمران خان کا مزاحمت کا فیصلہ، خواجہ حارث کے ذریعے سپریم کورٹ میں درخواست 

نیب قوانین میں ترمیم پر عمران خان کا مزاحمت کا فیصلہ، خواجہ حارث کے ذریعے سپریم کورٹ میں درخواست 
سورس: File

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان  نے  حکومت  کے ہاتھوں نیب کی تباہی کی بھرپور مزاحمت کا فیصلہ کرلیا۔عمران خان نے معاملہ سپریم کورٹ کے روبرو اٹھا دیا ۔آج شام اپنے اہم خطاب میں تفصیلات قوم کے سامنے رکھیں گے :عمران خان نے نیب قانون میں شرمناک ترامیم کیخلاف خصوصی آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی ۔

چیئرمین عمران خان نے بطور درخواست گزار پیٹیشن سپریم کورٹ کے روبرو جمع کروائی۔   معروف ماہرِ قانون خواجہ حارث عدالتِ عظمیٰ میں عمران خان کے مؤقف کی وکالت کریں گے ۔ درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ نیب قوانین میں ترامیم کو خلافِ آئین قرار دیکر فوری طور پر کالعدم قرار دیں۔

عمران خان نے  اختیارات سے تجاوز کو جائز قرار دینے کی کوشش ناکام بنانے کی بھی استدعا  کی ہے ،بے نامی کی تعریف میں ردوبدل سے احتساب کی ہیئت بدلنے کا معاملہ دیکھنے کی بھی گزارش  کی گئی ہے۔درخواست  کے مطابق نیب میں زیر التواء 1200 میں سے 1100 ارب کے مقدمات کو نیب کے دائرۂ کار سے نکالنے کو کوششوں پر بھی فوری روک لگانے کی  درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی ہے  درخواست میں وفاقِ پاکستان اور نیب کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں