دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ، سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 امن دشمن ہلاک 

دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ، سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 امن دشمن ہلاک 
سورس: File

شمالی وزیر ستان : شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کی ہے  جس میں 4 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق  سیکیورٹی فورسز نے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع پر کارروائی کی ۔

ہلاک ہونے والے چار امن دشمنوں کے  قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ  و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ۔ہلاک ہونے والے دہشت سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی  کارروائیوں میں ملوث تھے ۔

گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں دودہشت گرد مارے گئے تھے۔ 

مصنف کے بارے میں