سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا آغاز، پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا آغاز، پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا
سورس: File

کراچی: سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا ، تین ڈویژنز کے 14 اضلاع میں پولنگ کا عمل شروع ہوگیا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا ۔

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ، کشمور ، شکارپور ، لاڑکانہ ، شہداد کوٹ ، سکھر ڈویژن کے تین اضلاع خیرپور ، سکھر ، گھوٹکی میں بلدیاتی الیکشن ہو رہے ہیں ۔

اس کے علاوہ شہید بے نظیر آباد ڈویژن کے تین اضلاع شہید بے نظیر آباد ، سانگھڑ ، نوشہرو فیروز ، میرپورخاص ڈویژن کے 3 اضلاع میرپورخاص ، عمرکوٹ اور تھرپارکر میں بھی شہری ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، جس کیلئے 26 ہزار 545 پولیس اہلکار اور 10 ہزار رینجرز اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔ ایک ہزار 985 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین اور 3 ہزار 448 کو حساس قرار دیا گیا ہے ۔

خیال رہے کہ مختلف ڈویژنز سے ایک ہزار ایک امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں