ٹرمپ کے مسلم مخالف فیصلے کو معطل کرنے والے جج کو دھمکیاں

ٹرمپ کے مسلم مخالف فیصلے کو معطل کرنے والے جج کو دھمکیاں

واشنگٹن :چھ مسلم ممالک پر سفری پابندیوں کو دو بار معطل کرنے والے امریکی جج کو دھمکیاں مل رہیں ہیں جس کی وجہ سے انکی سیکورٹی سخت کردی گئی۔ریاست ہوائی کے فیڈرل جج 'ڈیرِک واٹسن کو دھمکیاں مل رہی ہیںسیکورٹی بڑھادی گئی،مارشلز24گھنٹے سیکورٹی فراہم کریں گے۔ایف بی آئی نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔جج نے امریکی صدر کا حکم نامہ معطل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایگزیکٹو آرڈر میں لگائی گئی۔
پابندیاں امریکی آئین کی خلاف ورزی ہے اور تعصب پر مبنی ہے۔حکم نامے میں صومالیہ، ایران، سوڈان، شام اور لیبیا پرامریکی ویزے کی نوے دن کے لیے پابندی عائد کی گئی تھی