اداکارہ انعم عرف انوشے قتل کیس، پولیس اصل قاتل تک پہنچ گئی

اداکارہ انعم عرف انوشے قتل کیس، پولیس اصل قاتل تک پہنچ گئی

اسلام آباد: اداکارہ انعم عرف انوشے قتل کیس میں اہم موڑ آ گیا۔ پولیس اصل قاتل تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔ اسلام آباد پولیس کی تفتیش کے مطابق ادکارہ کو وقار نامی ملزم نے قتل کیا جو کہ ملزم سردار شفقت کا قریبی رشتے دار ہے۔ دبئی سے ملزم وقار کو قتل کرنے کے لئے کہا گیا جبکہ قتل سے قبل ملزم سردار شفقت اپنے ماموں کے ہمراہ دبئی چلا گیا تھا۔

قتل میں 7 لوگ ملوث تھے جن میں میں سردار شفقت، سردار جاوید، سردار اعجاز، چوہدری قیصر اور پہلے سے گرفتار دو ملزمان شامل ہیں۔ گزشتہ دنوں اداکارہ انوشے کو سرادر شفقت اور اس کے ساتھیوں نے ڈانس پارٹی پر بلایا۔

انوشے نے پارٹی میں پرفارم کرنے کے بعد پیسے مانگے تو سردار شفقت نے پیسے دینے سے انکار کر دیا۔ اداکارہ نے قانونی کارروائی کی دھمکی دی تو سردار شفقت نے ملزم وقار سے قتل کروا دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں