چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ میں تاریخ رقم کردی

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ میں تاریخ رقم کردی

لاہور:چیف جسٹس لاہور ہائیورٹ نے معلومات تک رسائی کے قانون کاخود پر اطلاق کرتے ہوئے اپنی تنخواہ اورمراعات کی تفصیلات جاری کرکے ملکی عدلیہ میں نئی تاریخ رقم کردی۔لاہور ہائیورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیورٹ نے عملی طور پر عدالت عالیہ میں عوام کو معلومات تک رسائی کے قانون کو نافذ کردیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سیدمنصور علی شاہ نے اپنی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق وہ ماہانہ 10 لاھ 50 ہزار 538 روپے تنخواہ لیتے ہیں جس میں بنیادی تنخواہ 7 لاکھ13 ہزار 280 روپے، 2 لاھ 69 ہزار 252 روپے اسپیشل جوڈیشل الاﺅنس اور 67 ہزار733 روپے جوڈیشل الانس شامل ہے۔
اعلامیے کے مطابق چیف چیف جسٹس سرکاری گھر میں رہائش پذیر ہیں جس ی وجہ سے وہ 65 ہزار روپے ماہانہ ہاوس رینٹ الانس نہیں لے رہے۔مراسلے کے ذریعے پنجاب انفارمیشن میشن کو چیف جسٹس لاہور ہائیورٹ ی تنخواہ اور مراعات کے بارے آگاہ ر دیا گیا ہے۔ یاد رہے ملکی تاریخ میں ایسی مثال پہلے سے موجود نہیں ہے۔