پڑھے لکھے نوجوان کو روزگار نہ ملا،موت کو گلے لگا لیا

پڑھے لکھے نوجوان کو روزگار نہ ملا،موت کو گلے لگا لیا

رحیم یار خان : محنت کش کے پڑھے لکھے بیٹے نے بیروز گاری سے تنگ آکراپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ خورشید نے نوکری کی تلاش میں دربدر کی ٹھوکریں کھائیں لیکن کہیں ملازمت نہ مل سکی۔

بدقسمت باپ جو کل تک اپنے بیٹے کی پڑھائی کا بوجھ اٹھاتا رہا،آج اسکا جنازہ اٹھانے پر مجبور ہے ،نواحی علاقے فیروزہ کے رہائشی محنت کش اکرم لاڑ نے سب کچھ بیچ کر بیٹے خورشید کو بی اے تک تعلیم دلوائی۔ خورشید نوکری کی تلاش میں مختلف دفاتر کے چکر کاٹتا رہالیکن کہیں شنوائی نہ ہوئی ،دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں نگل لیں۔
نوجوان کو انتہائی تشویشناک حالت میں شیخ زید اسپتال میں لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

مصنف کے بارے میں