پاناما کیس کا جو بھی فیصلہ آئے گا مسلم لیگ نون قبول کریگی: شہباز شریف

پاناما کیس کا جو بھی فیصلہ آئے گا مسلم لیگ نون قبول کریگی: شہباز شریف

ملتان: انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران خادم اعلیٰ پاناما ایشو پر ذکر کرنا نہ بھولے۔ ان کا کہنا تھا کہ سب کو کٹہرے میں لانا ہو گا اور حساب لینا ہو گا۔ پاناما کیس کا جو بھی فیصلہ آئے گا عوام اور نون لیگ اسے قبول کریں گے۔

وزیر اعلیٰ نے مخالفین کو جنگلا بس کا طعنہ بھی دیدیا کہ کل تک میٹرو کو جنگلا کہنے والے آج پشاور میں ایسا منصوبہ شروع کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ خواتین کے خلاف جرائم روکنے کیلیے نظام کو قانونی شکل دی گئی ہے۔ کوئی بھی مذہب خواتین پر تشدد کی اجازت نہیں دیتا۔ عدلیہ اور انتظامیہ ملکر خواتین کو تحفظ فراہم کریں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہملک کی بیٹیوں کے لیے وہ سب کرنا چاہتے ہیں جو وقت کی ضرورت ہے۔ لوڈشیڈنگ سے نجات کا سہرا وزیراعظم نواز شریف کے سر ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں