گھوٹکی میں بااثر وڈیرے جرگے کی آڑ میں گھناؤنا کھیل کھیلنے لگے

گھوٹکی میں بااثر وڈیرے جرگے کی آڑ میں گھناؤنا کھیل کھیلنے لگے

گھوٹکی: وڈیرے جرگے کی آڑ میں باعزت اور معصوم شہریوں پر کاروکاری کا الزام تھوپ کر انکی بچیاں ونی اور ان سے لاکھوں روپے ہتھیانا شروع کر دیئے۔ میرپور ماتھیلو کے نواحی گاؤں کے رہائشی نوجوان پر مبینہ طور پر سیاہ کاری کا الزام لگا دیا گیا۔

جرگے کے ذریعے سات لاکھ روپے اور بچی کو ونی کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔ متاثرہ شخص نے فیصلہ ماننے سے انکار کیا اس کے بھائی کا کان کاٹنے کی کوشش کی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی شخص راحب پتافی کا کہنا ہے کہ وڈیرے مسعود پتافی اور کیہر پتافی کی سرپرستی میں جرگے نے لوگوں کو پھنسانے کا دھندہ شروع کر رکھا ہے۔

مذکورہ خاتون پر پہلے بھی کئی بار سیاہ کاری کا الزام عائد کر چکے ہیں۔ متاثرہ زخمی شخص نے حکامِ بالا سے فوری مدد اور جرگے کے خلاف کارروائی کی اپیل کی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں