معاہدۂ روم کے 60 سالہ جشن میں 27 ممالک کے سربراہان یکجا

روم : یورپی یونین کی بنیاد کہلانے والے معاہدہ روم کو ساٹھ سال مکمل ہوگئے۔ اٹلی میں ہونے والے جشن میں 27 ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔

یورپی یونین سے نکلنے کے خواہش مند برطانیہ کے سوا، 27 ممالک کے سربراہ روم جائیں گے۔ 1957 میں ہونے والے معاہدے کی یاد میں نئے اعلامیہ پر دستخط کیے جائیں گے۔ 
پوپ فرانسس نے سربراہی اجلاس سے پہلے تمام سربراہان مملکت کو ویٹی کن سٹی میں خوش آمدید کہا۔