فنڈز اور اختیارات کے بغیر کراچی کو بہتر بنانا کس طرح ممکن ہے: وسیم اختر

 فنڈز اور اختیارات کے بغیر کراچی کو بہتر بنانا کس طرح ممکن ہے: وسیم اختر

کراچی: بلدیاتی نمائندوں کے لئے ایک ارب روپے کی گاڑیاں لیکن کے ایم سی کے پاس گاڑیاں اور مشینری ٹھیک کرانے کے فنڈز نہیں۔ میئر کراچی وسیم اختر  کہتے ہیں تباہ حال چیزیں دی گئیں، بغیر فنڈز کے کارکردگی دکھانے کیلئے کہا جارہا ہے۔

وسیم اختر نے کراچی کے علاقے شاہ فیصل میں خیابان من پتھر روڈ کی تعمیرنو کا افتتاح کیا۔اسفالٹ پلانٹ اور ورکشاپ محمود آباد کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے سندھ حکومت سے سوال کیا کہ فنڈز اور اختیارات کے بغیر کام کرنا اور کراچی کو بہتر بنانا کس طرح ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکڑوں گاڑیاں اور بھاری مشینری فنڈز نہ ہونے کے باعث ورکشاپ میں کھڑی ہیں۔ مزید فنڈز نہ دیئے گئے تو یہ گاڑیاں اور مشینری ہمیشہ کے لئے ناکارہ ہوجائے گی ۔