بالی ووڈ فلم ”بدری ناتھ کی دلہنیا“ 100 کروڑ کلب میں داخل ہوگئی

ممبئی: بالی ووڈ میں دو ہفتے قبل ریلیز ہونے والی فلم ”بدری ناتھ کی دلہنیا“ 14 دنوں میں 100 کروڑ کلب میں داخل ہو گئی، اس فلم میں اداکار وورن دھون اور عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رومانس اور کامیڈی سے بھرپور فلم”بدری ناتھ کی دلہنیا“ نے باکس آفس پر اپنی مضبوط جگہ بنا لی ، فلم نے اپنی ریلیز کے 14 روز میں ہی 100 کروڑ روپے کما لیے ، فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر نے ٹو یٹر پر ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے فلم کو کامیاب بنایا، ان کا کہناتھا کہ تمام مداحوں کے پیار اور سپورٹ کا بے حد شکریہ۔