بھارت کے مشہور سیاسی رہنما لالو پرساد یادیو زخمی ہوگئے

پٹنہ: بھارتی ریاست بیہار کے شہر  پٹنہ میں ہونے والی ایک تقریب میں اسٹیج ٹوٹ گیا،مشہور سیاسی رہنما لالو  پرساد  زخمی ہو گئے۔

بیہار کے سابق وزیر اعلی کو اسپتال میں طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔ اس سے پہلے اکتوبر 2015 میں الیکشن ریلی کے دوران لالو پرساد پر پنکھا  آ  گرا تھا ، جس میں وہ بال بال بچ گئےتھے۔