پروڈیوسر کی جانب سے ہراساں کیے جانے پر معروف اداکارہ تھانے پہنچ گئیں

پروڈیوسر کی جانب سے ہراساں کیے جانے پر معروف اداکارہ تھانے پہنچ گئیں

ممبئی:بھارتی ٹیلی ویژن کے مقبول ترین شو “بھابھی جی گھر پر ہے“ میں انگوری بھابھی کا کردار نبھانے والی کی معروف اداکارہ شلپا شیندے نے ہراساں کیے جانے پر شو کے پروڈیوسر سنجے کوہلی کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مزاحیہ شو بھابھی جی گھر پر ہیں میں مرکزی کردار نبھانے والی شلپا شندے نے ایف آئی آر میں بیان درج کرایا کہ شو کے پروڈیوسر نے انہیں نازیبا کلمات کہے اور انہیں دھمکی دی کہ اگر اس بارے میں کسی سے کچھ بھی کہا تو وہ انہیں شو سے باہر نکا ل دیں گے۔
دوسری جانب پروڈیوسر کوہلی کی اہلیہ نے ان تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں لکھا ہے”ہم شلپا کو الزامات کی بنیاد پر ضرورت سے زیادہ اہمیت نہیں دینا چاہتے،ہمیں عدالت پر پورا بھروسہ ہے،ہم اسے کورٹ میں دیکھ لیں گے”۔