شاہد آفریدی نے پالیسی معاملات کی وجہ سے پشاور زلمی کو خیر باد کہا

لاہور: شاہد آفریدی نے پشاور زلمی کو کیوں چھوڑا ؟ حیران کن وجوہات سامنے آ گئیں ۔ شاہد آفریدی پشاور زلمی کے بہت سے پالیسی معاملات پر اختلاف رکھتے تھے۔ جس کی وجہ سے انہوں نے پشاور زلمی کو چھوڑ خیر باد کہہ دیا ۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کل تک ٹیم کی جیت پر خوشی میں ساتھ ساتھ تھے.ہر ایونٹ میں شریک بھی نظر آئے لیکن اس اچانک علیحدگی نے کئی شکوک وشبہات کو جنم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کے اختلافات کئی دن سے تھے. وہ صرف پی ایس ایل ٹورنامنٹ ختم ہونے کا انتظار کر رہے تھے۔

دوسری جانب پشاور کے شہری بھی شاہد آفریدی کے فیصلے پر پریشان   ہیں. شہریوں کا کہنا ہے کہ آفریدی نے یہ اعلان کرکے ان کے دل توڑ دیے ہیں.