شاہد کپور نے کرینہ کپور کے ساتھ ماضی کو دنیا کیلئے بڑا راز قرار دیدیا

شاہد کپور نے کرینہ کپور کے ساتھ ماضی کو دنیا کیلئے بڑا راز قرار دیدیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے اداکارہ کرینہ کپور کے ساتھ اپنے ماضی کو دنیا کیلئے بڑا راز قرار دیدیا۔ ان کا کہنا ہے کہ کرینہ کپور کے ساتھ ان کا محض ایک رازنہیں بلکہ دنیا کے لیے بہت بڑا راز ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارشاہد کپورسے ایوارڈ تقریب کے دوران موجود مداحوں کی جانب سے کرینہ کپور اور ان کی دوستی پر سوال کیا گیا جسے انہوں نے پہلے ٹالنے کی کوشش کی کہ ان سے ماضی کے حوالے سے کچھ نہ پوچھا جائے۔ لوگوں کے اصرارپرانہوں نے جواب دیا کہ آپ لوگ کس ماضی کی بات کررہے ہیں جب کہ آپ لوگ اس حوالے سے کچھ بھی کیسے کہہ سکتے ہیں، کیا آپ لوگ میرے جاسوس تھے تاہم اپنے ماضی کے حوالے سے میں سب کچھ نہیں بتا سکتا کیونکہ کرینہ کے ساتھ ان کا ماضی محض ایک راز نہیں بلکہ دنیا کا بڑا راز ہے۔
شاہد کپورسے جب ایوارڈ کی میزبان نے سوالات کرنا شروع کیے تو انہوں نے کہا کہ وہ بے فکررہیں کیونکہ وہ ان کے ماضی کے رشتوں کے حوالے سے کچھ بھی نہیں پوچھیں گی، جس پراداکارنے مسکراتے ہوئے ہوئے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہے اورشادی کے بعد اس طرح کی باتیں نہ کی جائیں تو بہترہے۔