پہلا ٹی 20 : پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف فتح کیلئے پُر عزم

برج ٹاو¿ن: قومی کرکٹ ٹیم کل بروز اتوار ویسٹ انڈیز کے ساتھ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مد مقابل ہوگی ۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز کل سے ہو رہا ہے۔ گرین شرٹس نے مختصر فارمیٹ کی عالمی چیمپئن ٹیم سے نمٹنے کیلئے خوب پسینہ بہایا، کوچز کا زور فیلڈنگ اور بیٹنگ پر زیادہ رہا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین اب تک ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچز میں جیت کے حوالے سے پاکستان کی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔دونوں ٹیموں کے مابین 2011سے لے کر 2016تک دنیا کی مختلف گرانڈز میں سات ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان کی ٹیم نے پانچ اور ویسٹ انڈیزنے دو جیتے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران چار ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ اس سیریز کو پاکستان کی ورلڈ کپ تک رسائی کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔کپتان سرفرازاحمد کہتے ہیں کہ یہ دورہ ہمارے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے جہاں کامیابی کی صورت میں کوالیفائر کھیلے بغیر ورلڈ کپ میں جانے کی ہماری توقعات مزید مضبوط ہوں گی۔