بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں 2 بم دھماکے ، 3 افراد جاں بحق

بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں 2 بم دھماکے ، 3 افراد جاں بحق

ڈھاکا: بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 40 سے زائد زخمی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس اور ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ دونوں بم دھماکے دہشت گرد تنظیم داعش کے مشتبہ دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آرمی کمانڈوز کی کارروائی کے دوران ہوئے۔پولیس نے کہا کہ ’دہشت گردوں کے ٹھکانے سے تقریباً 400 گز کے فاصلے پر دو زوردار دھماکے ہوئے جن میں کمانڈوز کے آپریشن کا مشاہدہ کرنے والے عوام کی بڑی تعداد اور پولیس افسران کو نشانہ بنایا گیا۔