ایک منفردآئیڈیا۔۔5کروڑ کی سرمایہ کاری لے گیا

ایک منفردآئیڈیا۔۔5کروڑ کی سرمایہ کاری لے گیا

لاہور: پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارنیونیوزکے بزنس ریالٹی پروگرام "آئیڈیا کروڑوں کا" میں منفردآئیڈیالانے وانے عبدالغفارنے سرمایہ کاروں کو پانچ کروڑروپے کیلیے قائل کرلیا۔

آئیڈیاکروڑوں کا میں سمارٹ بوائے عبدالغفار سمارٹ ڈیوائسزکا آئیڈیا لائے اور  5 کروڑ روپے کی بھاری سرمایہ کاری حال کرنے میں کامیاب رہے۔
عبدالغفارنے پلیٹ فارم فراہم کرنے پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ نیو نیوز پر اس لیے اپناآئیڈیا دیا تا کہ باقی لوگ بھی استفادہ کرسکیں۔
ایک آئیڈیا پر 5کروڑروپے کی سرمایہ کاری کرنے والے بزنس مین سی ای اوبلیوایسٹ عبدالرحمان طلعت اپنی اور عبدالغفارکی ٹیم کی بے پناہ ترقی کیلیے پرامید ہیں۔
نیو نیوز کے ناظرین اپناپسندیدہ پروگرام "آئیڈیا کروڑوں کا " اتوارکی صبح 9بجکر5منٹ اور شام 4 بج کر 5 منٹ پردوبارہ دیکھ سکیں گے۔

مصنف کے بارے میں