اردو کو مہذب اور شیریں زبان مانتی ہوں ، سونا کشی سنہا

ممبئی : معروف بالی و وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اردو زبان سے اپنی محبت ظاہر کر دی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ادکارہ کا کہنا ہے کہ اردو کو مہذب اور شیریں زبان مانتی ہوں ۔ اردو کو کس طرح بولا جائے اور کس لفظ کا کہاں استعمال کیا جائے، جاننے کی خواہاں رہتی ہوں ۔

ان کی کوشش رہتی ہے کہ وہ روزمرہ کی بات چیت میں زیادہ سے زیادہ اردو الفاظ کا استعمال کریں۔ وہ اکثر گانا سنتے ہوئے یا اسکرپٹ پڑھتے وقت اردو لفظ تلاش کرکے ان کا مطلب پوچھتی ہیں اور ان کا استعمال کرتی ہیں۔
فلموں میں دو مرتبہ ان کا نام اردو زبان سے لیا گیا ہے۔ فلم ’لٹیرا میں ان کا نام پاکھی تھا اور اب’نور‘ میں نور ہے۔پاکھی کا مطلب اردو میں چاقو ہوتا ہے اور نور کا مطلب روشنی۔ سوناکشی کو یہ نام جس طرح سے بولے جاتے ہیں اور ان کا جو مطلب ہے اس کی وجہ سے بہت پسند ہے۔