اقوام متحدہ نے فلسطین کی حمایت میں چار قرار دادوں کی منظوری دے دی

اقوام متحدہ نے فلسطین کی حمایت میں چار قرار دادوں کی منظوری دے دی

نیو یارک: فلسطین انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے جن چار قراردادوں کی منظوری دی ہے۔

ان میں سے ایک میں غزہ اور غرب اردن میں اسرائیل کے ہاتھوں فلسطین کے حقوق کی پامالی اور دوسری میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کی مذمت کی گئی ہے۔ دوسری دو قرار دادوں میں، فلسطینی عوام کے حق خود اردیت کی حمایت اور مقبوضہ فلسطین یعنی اسرائیل میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیے جانے پر زور دیا گیا ہے۔

سیاسی اور قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ فلسطین کی حکومت اور عوام مذکورہ قرار دادوں کو عالمی فوجداری عدالت میں اپنے حقوق کی بالادستی کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔