بنگلہ دیش نے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کو 90 رنز سے شکست دیدی

بنگلہ دیش نے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کو 90 رنز سے شکست دیدی

بنگلہ دیش نے  سری لنکا کو 3 میچوں کی ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں 90 رنز سے شکست دے کر 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

دمبولا میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کے کپتان اپل تھرنگا نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کا مہمان ٹیم نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔  بنگلہ دیش کی ٹیم نے تمیم اقبال نے  127 صابر رحمان نے 54  ، شکیب الحسن نے 74 اور  مصدق حسین کے برق رفتار 24 رنز کی بدولت  324 رنز تک پہنچادیا۔

بنگلہ دیش نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 324 رنز بنا کر میزبان ٹیم کو ایک مشکل ہدف دے دیا۔

سری لنکا کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں گناتھیلاکا صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ بعد میں آنے والے بلے باز بھی خاطر خوا کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور مسلسل آؤٹ ہوتے رہے۔ کپتان تھرنگا 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم چندی مل اور گنارتنے نے 56 رنز کی شراکت میں ٹیم کی جیت کی امیدیں بحال رکھیں لیکن شکیب الحسن نے اس امید کو 87 کے اسکور پر توڑتے ہوئے سری لنکا کی چوتھی وکٹ بھی گرادی۔ چندی مل 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پاتھیرانا نے 31 اور سری وردنے22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

تھیسارا پریرا نے ایک مشکل وقت میں 55 رنز کی اچھی اننگز کھیل کر ٹیم کو سہارا دیا .سری لنکا کی پوری ٹیم 46 ویں اوور کی پہلی گیند پر 234 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جس کے ساتھ ہی میچ میں 90 رنز سے شکست ہوئی۔بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمٰن نے 3، مشرفی مرتضیٰ اور مہدی حسن میراز نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بنگلہ دیش نے 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔تمیم اقبال کو شاندار بلےبازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کےدرمیان سیریز کا دوسرا میچ 28 مارچ کو دمبولا میں کھیلا جائے گا۔