فلسطینیوں کے خلاف دہشت گردی کا نیا منصوبہ سامنے آ گیا

فلسطینیوں کے خلاف دہشت گردی کا نیا منصوبہ سامنے آ گیا
کیپشن: israel terrorism plane

تل ابیب : صیہونی اسرائیلی ریاست کا معصوم فلسطینیوں کے خلاف دہشت گردی کا نیا منصوبہ سامنے آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے پرامن فلسطینی مظاہرین کو منتشر اور کنٹرول کرنے کے لیے ڈرون کے ذریعے آنسو گیس پھینکنے کی پلاننگ کرلی۔

اسرائیلی بارڈر پولیس کے ڈپٹی کمیشنر کا کہنا تھا کہ ڈرونز کے ذریعے سیکورٹی فورسز کی مظاہرین سے نمٹنے میں استعداد میں اضافہ ہوگا۔

فلسطینی تنظیم 'حماس' نے 30 مارچ سے غزہ کی پٹی کے سرحدی علاقے میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر رکھا ہے۔