نواز شریف کے دور میں سیالکوٹ ہی نہیں ملک بھر میں ترقی ہوئی:خواجہ آصف

نواز شریف کے دور میں سیالکوٹ ہی نہیں ملک بھر میں ترقی ہوئی:خواجہ آصف
کیپشن: foriegn minster khwaja asif

اسلام آباد:وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے دورہ میں صرف سیالکوٹ نہیں پورے ملک میں ترقی ہوئی ہے ، عدالتی فیصلوں پر تنقید کرنا ہمارا حق ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے دور میں سیالکوٹ ہی نہیں پورے ملک میں ترقی ہوئی۔

ن لیگ کے دور حکومت میں ملک بھر میں موٹرویز اور سڑکوں کا جال بچھایا گیا ، عدالتوں کے فیصلوں پر تنقید کرنا ہمارا بنیادی حق ہے۔

ایک عامر خود خوار ہو رہا ہے اور دوسری جانب نواز شریف طوطی بول رہا ہے ، نواز شریف کا عوام سے نہ ٹوٹنے والا رشتہ ہے ، الیکشنکا اکھاڑا سجنے والا ہے ۔