پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے دیگر شہروں میں 5اعشاریہ 2 شدت کا زلزلہ

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے دیگر شہروں میں 5اعشاریہ 2 شدت کا زلزلہ
کیپشن: فائل فوٹو

پشاور:صوبہ خیبر پختونخوا میں پشاور سمیت زلزلے کے معمولی جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جبکہ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فلسطینیوں کے خلاف دہشت گردی کا نیا منصوبہ سامنے آ گیا

تفصیلات کے مطابق پشاور اور خیبر پختونخوا کے دیگر شہروں میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،جن شہروں میں یہ جھٹکے محسوس کئے گئے ان میں پشاور کے علاوہ مردان،نوشہرہ،صوابی، ضلع دیر،کوہستان اور دیگر شامل ہیں جبکہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شدت ریکٹر سکیل پر 5اعشاریہ 2 اور زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کے پہاڑ تھے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کے دور میں سیالکوٹ ہی نہیں ملک بھر میں ترقی ہوئی:خواجہ آصف

زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جانے کے بعد لوگ اپنے گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے جبکہ کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔