سپریم کورٹ نے نجی میڈیکل کالج کو 3ماہ میں حالت زار بہتر بنانے کا حکم دیدیا

سپریم کورٹ نے نجی میڈیکل کالج کو 3ماہ میں حالت زار بہتر بنانے کا حکم دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:سپریم کورٹ نے نجی میڈیکل کالج کو 3ماہ میں حالت زار بہتر بنانے کا حکم دیدیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل تھری ٹائٹل پر کس کا قبضہ؟پشاور اور وفاق میں فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں نجی میڈیکل کالجز کی حالت زار پر کیس کی سماعت ہوئی اور چیف جسٹس نے دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت کی کہ سرگودھا میں میڈیکل کالج کی انسپکشن کرنی ہے ہیلی کاپٹر کابندوبست کریں ،انہوں نے کہا کہ کہ آج تو وہ بھی نہیں ہیں جو ہیلی کاپٹر پر سیر کرتے تھے اورہیلی کاپٹر صرف وزیراعلیٰ استعمال نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل فائنل سے قبل اختتامی تقریب ہوگی،علی ظفر،شہزاد رائے و دیگر پرفارم کریں گے

چیف جسٹس ثاقب نثار نے مزید ریمارکس دیئے کہ ہمیں ایسے میڈیکل کالجز چاہیے جہاں ڈاکٹرز بنائے جاتے ہیں،جو میڈیکل کالج معیار پر پورا نہیں اترے گا اسے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے حوالے کردیں گے۔چیف جسٹس نے کہا کہ 3ماہ تک میڈیکل کالج کی حالت ٹھیک نہ ہوئی تو فوجداری اور سول کارروائی ہوسکتی ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں