پی ایس ایل فائنل،وزیراعظم مہمان خصوصی ہونگے،عمران خان کا کراچی نہ جانے کا فیصلہ

پی ایس ایل فائنل،وزیراعظم مہمان خصوصی ہونگے،عمران خان کا کراچی نہ جانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی :وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پاکستان سپر لیگ فائنل کے مہما ن خصوصی ہونگے اور نیشنل سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے بعد کھلاڑیوں اور ٹیموں میں انعامات بھی تقسیم کریں گے جبکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کراچی نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بال ٹیمپرنگ،آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان و نائب کپتان نے استعفیٰ دیدیا

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے بخار میں ہر کوئی مبتلا نظر آتا ہے تو اس میں سیاست دان بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔عمران خان نے کراچی نہ جانے کا فیصلہ کرلیا جبکہ بلاول ،بختاور اور آصفہ بھٹو کی سٹیڈیم میں آمد متوقع ہے۔گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، میئر کراچی وسیم اختر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان بھی فائنل سٹیڈیم میں دیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اللہ کرے نثار وزیراعظم بن جائے،چیف جسٹس استعفیٰ دیکر کونسلر کا الیکشن لڑ لیں:جاوید ہاشمی

وزیراعلیٰ سندھ نے دعوت نامے بھجوا دیئے ہیں اوروزیر اعظم شاہد خاقان عباسی وفاقی وزرا کے ہمراہ فائنل دیکھنے جائیں گے جبکہ وزیر اعظم کی جانب سے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد بھی دی گئی ہے اور کہا کہ معیشت کی بحالی، امن اور کھیلوں کا فروغ حکومتی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

دوسری جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مصروفیات کے باعث بنی گالہ میں ہی میچ دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ایک سال قبل کیا گیا وعدہ پورا کردیا جبکہ پی ایس پی کے سربراہ مصطفیکمال نے تو کل ہی میچ دیکھنے کا اعلان کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل فائنل،بڑے میچ پر بڑا سٹہ،بکیز نے پشاور زلمی کو فیورٹ قرار دیدیا

خیال رہے کہ آج شام 8 بجے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل میچ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا جس کے لئے شائقین کرکٹ کی آمد سٹیڈیم میں شروع ہوگئی ہے جبکہ سٹیڈیم کا کنٹرول رینجرز اور پاک فوج کے جوانوں نے سنبھال لیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں