شاہد آفریدی نے میچ سٹیڈیم میں دیکھنے کا اعلان کر دیا

شاہد آفریدی نے میچ سٹیڈیم میں دیکھنے کا اعلان کر دیا

کراچی : پاکستانی کرکٹ سٹار شاہد خان آفریدی نے سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کا اعلان کر دیا ۔ 


سٹار آل راﺅنڈر شاہد آفریدینے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے  ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مجھے میچ دیکھنے کی دعوت دی جس پر ان کا شکر گزارہوں،کراچی کے لئے تاریخی دن ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بہت خوش ہوں کہ میرے شہر میں کرکٹ واپس آرہی ہے جس کو انجوائے کریں۔میں میچ دیکھنے سٹیڈیم جارہاہوں۔

۔

واضح رہے اس سے قبل شاہد آفریدی نے گزشتہ روز ایک انٹرویومیں کہنا تھا کہ مکمل فٹ نہیں ہوں شائد میچ دیکھنے نہ جاسکوں ،میری ذاتی خواہش تھی کہ فیملی کے ساتھ میچ دیکھنے سٹیڈیم جاﺅں لیکن ڈاکٹر ز نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔