ویسٹ انڈیز کیخلاف سیزیز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آئندہ دو روز میں متوقع

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیزیز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آئندہ دو روز میں متوقع

لاہور: ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کیلئے قومی ٹیم کا اعلان اگلے دو روز میں کیا جائے گا۔


ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے مشاورت مکمل کرلی جس کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان سرفراز احمد سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد ٹیم کا اعلان کیا جائے گا اور آئندہ دو روز میں قومی ٹیم کا اعلان متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو ہی موقع دینے پر اتفاق کیا گیا، سابق کپتان محمد حفیظ، عمر امین، عامر یامین اور حارث سہیل کی ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آل راو¿نڈر رومان رئیس کی فٹنس مسائل کے باعث ٹیم میں شمولیت کا امکان نہیں ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کراچی میں کھیلی جائے گی جس کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا۔