پی ایس ایل ٹرافی کی مالیت 80 لاکھ سے زائد ہونے کا انکشاف

پی ایس ایل ٹرافی کی مالیت 80 لاکھ سے زائد ہونے کا انکشاف

کراچی : پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی سے متعلق برا انکشاف سامنے آگیا، جس کے مطابق پی ایس ایل تھری فائنل میچ کی فاتح ٹیم کے لئے بنائی گئی ٹرافی کی مالیت 80لاکھ روپے سے زائد ہے۔
تفصیلات کے مطابق جہاں پی ایس فائنل تھری کا جادو پاکستانیوں میں سر چڑھ کر بول رہا ہے۔وہیں پاکستان سپرلیگ تھری کے فائنل میچ کی فاتح ٹیم کے لیے بنائی گئی ٹرافی بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔خوبصورت نظر آنے والی یہ ٹرافی دیکھنے میں ہی دلکش نہیں بلکہ مالیت کے حساب سے بھی بہت مہنگی اور منفرد ہے۔
دلکش نظر آنے والی اس ٹرافی کی مالیت 80 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ٹرافی کو ڈائمنڈ کٹ، سلور سٹونز اور سونے کی پلیٹوں سے سجایا گیا ہے۔جبکہ اس ٹرافی کو زرقون سمیت قیمتی پتھروں سے بھی مزین کیا گیا ہے۔