جیکولین فلم ”ریس 3“کی شوٹنگ کے دوران زخمی

جیکولین فلم ”ریس 3“کی شوٹنگ کے دوران زخمی

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈز فلم ’ریس 3‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی میں فلم ’ریس 3‘ کی شوٹنگ جاری ہے جس میں اداکارہ کو ایکشن سین کرنا ہے۔ اس کے لیے جیکولین مارشل آرٹ بھی سیکھ رہی ہیں لیکن اس منظر کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ کی آنکھ معمولی زخمی ہوگئی جس کی وجہ سے شوٹنگ روک دی گئی۔واقعہ پیش آنے پر فوراً ہی اداکارہ کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا اور اب ان کی طبیعت تسلی بخش قرار دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ فلم ’ریس 3 ‘ 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ریس‘ کا تیسرا سیکوئل ہے جس میں سلمان خان سمیت بوبی دیول، انیل کپور اور جیکولین فرنینڈز جلوہ گر ہوں گے۔