اسلام آباد یونائیٹڈ دوسری مرتبہ پاکستان سپر لیگ کی فاتح بن گئی

اسلام آباد یونائیٹڈ دوسری مرتبہ پاکستان سپر لیگ کی فاتح بن گئی

کراچی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو  3 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں اسلام آباد  یونائیٹڈ نے 149 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر 16.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔149 رنز کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی اور صاحبزادہ فرحان نے اننگز کا آغاز کیا۔لیوک رونکی نے کامران اکمل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پی ایس ایل تھری کے ٹاپ اسکورر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔لیوک رونکی 52 رنز بناکر کرس جارڈن کا شکار ہوگئے۔97 کے مجموعی اسکور پر اسلام آباد کی دوسری وکٹ گر گئی اور اس بار چیڈوک والٹن بغیر کوئی رن بنائے عمید آصف کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔جے پی ڈومینی بھی 2 رنز بناکر کرس جارڈن کی گیند پر کیچ آو¿ٹ ہوگئے۔اوپنر آنے والے صاحبزادہ فرحان 44 رنز بناکر وہاب ریاض کا شکار بنے۔
اسلام آباد کی پانچویں وکٹ 115 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب سمت پٹیل 10 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر کیچ آو¿ٹ ہوگئے۔اس کے بعد آل راو¿نڈر شاداب خان بھی صرف ایک رن بناکر حسن علی کا شکار بن گئے۔آخری لمحات میں کامران اکمل نے عمید آصف کی گیند پر آصف علی کا مشکل کیچ چھوڑا جو پشاور زلمی کے لیے بہت زیادہ بھاری ثابت ہوا کیوں کہ اگلے ہی اوور میں آصف علی نے حسن علی کو لگاتار 3 بلند وبانگ چھکے رسید کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

اس سے قبل  پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز ٹورنامنٹ کے سب سے زیاد ہ سکور کرنے والے کامران اکمل اور آندرے فلیچر نے کیا تاہم کامران اکمل 9 گیندوں پر صرف ایک رن بناکر سمت پٹیل کا شکار بن گئے۔ 
26 کے مجموعی سکور پر پشاور کو دوسرا نقصان محمد حفیظ کی صورت میں اٹھانا پڑا جب وہ سمت پٹیل کو آسان کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 6 گیندوں پر 8 رنز بنائے۔پشاور کو تیسرا نقصان آندرے فلیچر کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 21 رنز بناکر شاداب خان کی گگلی کا شکار بن گئے۔بیٹنگ آرڈر میں ترقی پانے والے کرس جورڈن نے اچھا کھیل دکھاتے ہوئے 36رنز سکورکیے جس کے بعد وہ حسین طلعت کی گیند پر ڈومنی کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے ۔ 
سعد نسیم صرف 2رنز بنا کر حسین طلعت کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے ۔شاداب خان نے پشاور کے کپتان سیمی اور عمید آصف کو مسلسل دو گیندوں پر آﺅٹ کیا جس کے بعد محمد سمیع نے 33رنز بنانے والے لیام ڈاسن کو کلین بولڈ کردیا ۔فہیم اشرف نے 6رنز بنانے والے حسن علی کو کلین بولڈ کردیا ،وہاب ریاض نے آخری اوورز میں شادار بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور کا سکور 148رنز تک پہنچایا۔