فہیم اشرف کو آرام دینے کا فیصلہ،آسٹریلیا کیخلاف بقیہ سیریز سے باہر

فہیم اشرف کو آرام دینے کا فیصلہ،آسٹریلیا کیخلاف بقیہ سیریز سے باہر
تصویر ٹوئٹر

شارجہ:قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر فہیم اشرف آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر ہوگئے۔


پی سی بی کے مطابق ورلڈکپ کے تناظر میں اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کی پالیسی کے تحت آل راﺅنڈر فہیم اشرف کو آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے بقیہ میچز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ سلیکشن کمیٹی نے ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ مشورے کے بعد کیا ہے اور اب آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے ابتدائی 2میچ کھیلنے والے فہیم اشرف آج وطن واپس لوٹ جائیں گے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ فہیم اشرف کی وطن واپسی کی صورت میں کسی کو متبادل کے طور پر یو اے ای نہیں بھیجا جارہا کیونکہ پانچ فاسٹ باﺅلر محمد عامر، محمد عباس، جنید خان،محمد حسنین اور عثمان شنواری پہلے ہی امارات میں موجود ہیں۔