سانحہ کرائسٹ چرچ: شہید اریب کی میت ورثاء کے حوالے کر دی گئی

سانحہ کرائسٹ چرچ: شہید اریب کی میت ورثاء کے حوالے کر دی گئی
اریب چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

کراچی: نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں شہید پاکستانی شہری سید اریب احمد کی میت ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل، میئر کراچی وسیم اختر اور وزیر بلدیات سعید غنی بھی ایئر پورٹ پر موجود تھے۔


شہید کی نمازجنازہ ایف بی ایریا سنگم گراؤنڈ دستگیر نمبر 9 میں سہ پہر 3 بجے ادا کی جائے گی۔ علامہ مفتی عبدالعزیز حنفی امامت کے فرائض سر انجام دیں گے۔ تدفین سخی حسن قبرستان میں کی جائے گی۔

واضح رہے اریب چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور والدین کا اکلوتا بیٹا تھا جبکہ ان کی ایک چھوٹی بہن بھی ہے۔