تیل و گیس کے بڑے ذخائر پر قوم کو جلد خوشخبری دوں گا، وزیر اعظم عمران خان

تیل و گیس کے بڑے ذخائر پر قوم کو جلد خوشخبری دوں گا، وزیر اعظم عمران خان
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: کراچی میں زیر سمندر ایشیا کے سب سے بڑے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ، تیل  قوم کی تقدیر بدل دے گا ۔

تفصیلات کے مطابق ، اسلام آباد میں صحافیوں سے  گفتگو میں  وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ  کراچی میں زیر سمندر ایشیا کے سب سے بڑے تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت سے متعلق قوم کو جلد خوشخبری دوں گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  گیس کی مہنگائی اور شارٹ فال ایل این جی کی وجہ سے ہے،ہم 14سو مکعب فٹ گیس خریدتے ہیں اور 650 روپے میں بیچتے ہیں، انرجی بحران کی وجہ ٹرانسمیشن لائن کی خرابی ہے۔ پچھلے ادوار میں ٹرانسمیشن لائنز پر کوئی کام نہیں ہوا۔

 انہوں نے کہا کہ مجھے عثمان بزدار اور محمود خان پر مکمل اعتماد ہے ، دونوں وزراءاعلیٰ کو تھوڑا وقت دیں نتیجہ سامنے آجائے گا، نوازشریف30سال حکومت کرنے کے باوجود ایک ایسا اسپتال نہ بناسکے جہاں انکا علاج ہو۔