نواز شریف   کی صحت تشویش ناک ہے، شہباز شریف

نواز شریف   کی صحت تشویش ناک ہے، شہباز شریف
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:   شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت تشویش ناک ہے، اللہ تعالیٰ میاں صاحب  کو صحت دے۔حالات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں ان کا ہمیشہ اس کا سامنا کرناچاہیے۔ 

تفصیلات کے مطابق ، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے  میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ  آٹزم سے متاثرہ بچے معاشرہ کا اہم حصہ بن سکتے ہیں ،میری بیٹی عائشہ آٹزم سے متاثرہ بچوں کا اسکول چلارہی ہیں۔ حالات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں  ہمیشہ ا ن کا سامنا کرناچاہیے۔ زندگی میں کبھی بھی ہمت نہیں ہارنی چاہیے بے شک  کتنے ہی بڑے  چیلنج درپیش  کیوں ناہوں۔ 

اس موقع پر شہبازشریف نے  مذید  کہا کہ نوازشریف کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کل ہوگی جبکہ  ان  کی صحت تشویش ناک ہے، اللہ تعالیٰ نوازشریف کو صحت دے۔