وزیر اعظم عمران خان این آراوکی جھوٹی رٹ لگاکر عوام کوبیوقوف نہیں بناسکتے، مریم اورنگزیب

وزیر اعظم عمران خان این آراوکی جھوٹی رٹ لگاکر عوام کوبیوقوف نہیں بناسکتے، مریم اورنگزیب
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم  عمران خان اپنی نااہلی چھپانےکیلیے اپوزیشن کوبلیک میل کرنےکی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ 

 

تفصیلات کے مطابق ، ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم 5 سال سے نواز شریف اور شہباز شریف پر سیاست کر رہے ہیں، ان پر اب بھی دونوں کا خوف طاری ہے۔ وہ  ن لیگ پرتنقید  کرنے سے پہلے اپنےکسی ایک منصوبے کا نام بتائیں۔  

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے خلاف اکٹھی ہو رہی ہے، قوم انھیں نااہلی اور جھوٹے وعدوں کی وجہ سے مسترد کرے گی، اب آپ کا جھوٹ زیادہ دیر  نہیں چلے گا، آپ نے  جھوٹ بولنےکےتمام پچھل ریکارڈتوڑدیے ہیں۔ اب این آراوکی جھوٹی رٹ لگاکےعوام کوبیوقوف نہیں بناسکتےاپوزیشن نہیں ملک دشمن پالیسیوں ،نالائقی کی وجہ سے پورا ملک رو رہا ہے۔ 

 انہوں مذید کہا کہ عمران خان آپ اپنی نااہلی کی وجہ سے اپوزیشن کو کنٹینر دینا چاہتےہیں لیکن  ہم عمران خان کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے ۔ اب آپ کنٹینر پر نہیں ہیں قوم کو بتائیں کہ آپ نے پاکستان کی تاریخ کا تیز ترین قرض لیا ہے۔