تفتان سے مزید 150 زائرین کوئٹہ پہنچ گئے

تفتان سے مزید 150 زائرین کوئٹہ پہنچ گئے
کیپشن: کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں میں سب سے بڑی تعداد ان افراد کی ہے جو حالیہ دنوں میں ایران سے آئے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے تفتان سے مزید 150 زائرین کو صوبائی دارالحکومت پہنچا دیا ہے۔تفتن میں موجودہ 150 افراد کو کوئٹہ لایا گیا ہے۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ یہ تمام افراد ایران سے آئے تھے اور انہوں نے تفتان کے قرنطینہ میں 14 روز گزارے تھے۔ انہیں بسوں کے ذریعے کوئٹہ لایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں میں سب سے بڑی تعداد ان افراد کی ہے جو حالیہ دنوں میں ایران سے آئے تھے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور یہ تعداد 990 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس عالمی وبا سے پنجاب میں پہلی ہلاکت بھی سامنے آ گئی۔