کورونا وائرس، وزیر اعظم کا پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

کورونا وائرس، وزیر اعظم کا پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
کیپشن: وزیر اعظم عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: قومی یکجہتی سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا۔ کورونا سے نمٹنے کی قومی سطح پر حکمت عملی بنائی جائے گی۔

 ذرائع کے مطابق مشترکہ پارلیمانی رہنماوں کا اجلاس آج 3 بجے ہو گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پارلیمنٹ سے اجلاس کی صدارت کریں گے، وزیر اعظم عمران خان بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنما اجلاس میں شریک ہوں گے اور کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ کورونا سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر مشاورت ہو گی، پارلیمانی رہنما کورونا سے نمٹنے کے لیے تجاویز دیں گے، بلاول بھٹو سمیت پارلیمانی لیڈرز اجلاس میں شرکت کریں گے۔