فیس بک استعمال کرنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری

فیس بک استعمال کرنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری
کیپشن: پاکستانیوں کے لئے بڑی خبر
سورس: file photo

لاہور: سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے پاکستان میں تین نئے منصوبے شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے اور پاکستانیوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ فیس بک انتظامیہ کیساتھ بات چیت کے دوران پاکستان میں مونیٹائزیشن کی سہولت متعارف کرانے کی درخواست اور دفاتر بنانے پر مثبت پیش رفت ہوئی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے وزیر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاءاللہ بنگش نے فیس بک انتظامیہ سے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیس بک انتظامیہ سے مثبت بات چیت ہوئی ہے اور قانون سازی سے متعلق معاملات حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اسدقیصرسے ملاقات کرکے قانون سازی کا فیصلہ بھی کر لیا ہے جس کیلئےفیس بک انتظامیہ ،  پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ماہرین کا اجلاس بھی طلب کیا جا چکا ہے۔ 

صوبائی وزیر نے مزید کہا یوٹیوب کی طرح فیس بک کی بھی پاکستان میں مونیٹائزیشن چاہتے ہیں اور اس مقصد کے حصول کیلئے سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان میں دفاتر قائم کرنے کی پیشکش کی ہے، فیس بک پاکستان میں تین منصوبے شروع کرنے جارہا ہے جن پر بہت جلد کام کا آغاز بھی ہو جائے گا اور پاکستان میں فیس بک کے دفاتر بھی قائم کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ فیس بک سمیت بڑی سوشل میڈیا کمپنیوں کے دفاتر پاکستان میں بنانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں  اور اسی سلسلے میں پاکستانی حکام نے فیس بک انتظامیہ سے رابطہ کر کے پاکستان میں مونیٹائزیشن کھولنے کی درخواست کی جس پر فیس بک انتظامیہ نے اس بارے غور کرنے اور جلد مثبت نتائج کی امید ظاہر کی ہے ۔