وزیر اعظم 27 مار چ کو کونسا بڑا سرپرائز دینگے ؟اسد عمر نے اشارہ دیدیا 

وزیر اعظم 27 مار چ کو کونسا بڑا سرپرائز دینگے ؟اسد عمر نے اشارہ دیدیا 

لاہور:وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا اتحادی سمیت دیگر اراکان کا دو دون تک اپوزیشن میں جانے کا اعلان ہونا تھا لیکن ابھی تک ایسا کچھ نہیں ہوا ،تحریک انصاف کے پاس کچھ ثبوت ہیں ،وزیرا عظم کی صوابدید ہے وہ 27 مارچ کو ثبوت دکھائیں گے ۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے  اسلام آبادپریڈ گراؤنڈ جلسہ گاہ کا دورہ کیا ،جہاں  میڈیا سے گفتگو  کر تے ہو ئے  انہوں نے کہا کہ پرسوں  تین بجے یہاں تاریخی جلسہ ہونے جا رہا ہےجلسے کے لیے پریڈ گراؤنڈ ہمارے حوالے کر دیا گیا  ہے ،انکا کہنا تھا کہ عمران خان مسلمانوں کا مقدمہ لڑ رہا ہے، پورے ملک میں جذبے کی لہر آئی ہوئی ہے، نہ صرف اندرون ملک سے بلکہ باہر سے لوگ بھی جلسے میں شرکت کے لیے آرہے ہیں۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ پاکستانیوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ان کو کونسا پاکستان چاہیئےدنیا دیکھے گی کہ ساری قوم خوداری اور ناموس رسالت کے لیے کھڑی ہوگئی ہے، پاکستانی قوم اب اپنی حقیقی آزادی کی راہ پر گامزن ہے، انہوں نے کہا کہ کل ق لیگ کے ساتھ ہماری میٹنگ ہے،ایم کیو ایم کے ساتھ بھی ہماری دوبارہ ملاقات ہے،کہا جا رہا تھا اتحادی دو دن میں اعلان کریں گے، دو دن گزر گئے اعلان نہیں ہوا ۔

ایک سوال کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ ٹانگیں ہماری نہیں مریم نواز کی کانپ رہی ہیں  اس لیے انہوں نے یہ کہا ہے  کچھ ثبوت ہمارے پاس ہیں ،وزیر اعظم کی صوابدید ہے وہ 27 مارچ کو ثبوت دکھائیں گے۔