انسداد دہشتگردی عدالت نےعمران خان کی  تین مقدمات میں عبوری ضمانت منطور کر لی

انسداد دہشتگردی عدالت نےعمران خان کی  تین مقدمات میں عبوری ضمانت منطور کر لی
سورس: file

لاہور: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تین مقدمات میں  4 اپریل تک عبوری ضمانت منطور کر لی۔

سابق وزیراعظم عمران خان تین مقدمات میں ضمانت کے لیے انسداد دہشتگردی کی عدالت پہنچے۔ جہاں ان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہےکہ شامل تفتیش ہونا چاہتا ہوں لیکن پولیس کی جانب سےگرفتاری کاخدشہ ہے،عدالت تینوں مقدمات میں عبوری ضمانت منظورکرکے پولیس کوگرفتاری سے روکے۔

یاد رہےعمران خان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں تین مقدمات درج ہیں جن میں  پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کی موت، جلاؤ گھیراؤ اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمات ہیں جس میں انسداد دہشتگردی اور اعانت جرم کی دفعات ہیں۔

عمران خان کی ان مقدمات میں ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت منظور کی تھی اور انہیں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔