عمران خان کی غیر قانونی مدد پر وزارت داخلہ نے وزیر اعلیٰ جی بی کی سیکورٹی محدود کردی 

عمران خان کی غیر قانونی مدد پر وزارت داخلہ نے وزیر اعلیٰ جی بی کی سیکورٹی محدود کردی 
سورس: File

اسلام آباد: گلگت بلتستان کےگورنر اور وزیر اعلی کی سیکیورٹی محدود کر دی گئی۔ اب وزیراعلی جی بی  سکیورٹی پروٹوکول لاہور لے جاسکیں گے نہ پشاور۔ وزارت داخلہ نے  پر  کاٹ دیئے ۔ سکیورٹی دستہ کے ساتھ نقل وحرکت پر پابندی لگ گئی۔ 

گلگت بلتستان کے گورنر و وزیراعلی کو سکیورٹی پروٹوکول کے ساتھ اب اسلام آباد، آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبوں میں جہاں جائیں گے۔ متعلقہ صوبہ سکیورٹی فراہم کرے گا۔ وزارت داخلہ کا حکم نامہ

گلگت پولیس کی چاروں صوبوں اور اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر نقل و حرکت پر پابندی کا مراسلہ جاری  کردیا گیا۔  وزیراعلی اور گورنر گلگت بلتستان جہاں کا بھی سفر یا قیام کرینگے  متعلقہ صوبہ  سیکیورٹی فراہم کرے گا۔

وزارت داخلہ نے  چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو حکم نامہ بھجوا دیا۔بوقت ضرورت سیکیورٹی بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

اس سے پہلے لاہور زمان پارک میں گلگت بلتستان پولیس کی طرف سے پنجاب پولیس سے مزاحمت کی انکوائری ہوئی تھی اور اس واقعے کے فوری بعد آئی جی گلگت بلتستان کا تبادلہ بھی ہو گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں