پی ٹی آئی کی انتخابات نہ ہونے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور 

پی ٹی آئی کی انتخابات نہ ہونے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور 
سورس: File

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں تاخیر کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی گئی ہے۔

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے درخواست پر کوئی اعتراض عائد نہ کیا ۔ تحریک انصاف کہ درخواست پر نمبر لگا دیا گیا۔ ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ درخواست کی سماعت کب ہوگی اور کون کرے گا۔

واضح رہے کہ آئینی درخواست میں وفاق،پنجاب ، کے پی  ،الیکشن کمیشن، وزارت پارلیمانی امور ، وزارت قانون اور کابینہ کو فریق بنایا گیا ہے۔ تحریک انصاف کی مشترکہ درخواست میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آئینی مینڈیٹ اور عدالت کے فیصلہ سے انحراف کیا، الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ۔ 

مصنف کے بارے میں