سہ ملکی کرکٹ سیریز میں بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو 5وکٹوں سے شکست دے دی

سہ ملکی کرکٹ سیریز میں بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو 5وکٹوں سے شکست دے دی

ڈبلن : آئرلینڈ میں جاری سہ ملکی کرکٹ سیریز کے چھٹے میچ میں بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو 5وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ، نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50اورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 270رنز بنائے جبکہ بنگلہ دیش نے مقررہ ہدف 48.2اورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال نے65، شبیر احمد65، محمد اللہ46اور مشفق الرحمان45رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے جے ایس پاٹل نے 55رنز دے کر2وکٹیں حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے لتھم نے 84، بروم63اور ٹیلر60رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ بنگلہ دیش کی جانب سے مشرف مرتضیٰ، ناصر حسین اور شکیب الحسن نے 2,2وکٹیں حاصل کیں۔مشفق الرحیم مین آف دی میچ قرار پائے